25

گرداس پور پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر

چھ کلو سے زیادہ ہیرون ضبط
سرینگر/30اگست
سرحدوں پر منشیات کی بڑھتی اسمگلنگ کے بیچ بی ایس ایف نے پنجاب کے گرداس پور علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر چھ کلو سے زیادہ ہیرون ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدی سیکورٹی فورس نے پنجاب کے گورداسپور کے سرحدی گاو ں دوست پور میں چھ کلو سے زیادہ ہیروئن اور افیون کا ایک پیکٹ برآمد کیا ہے ۔ بی ایس ایف ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدوں پر منشیات کی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان کی جانب سے بار بار منشیات اس پار بھیجنے کی کوششیں کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ کارروائی میں بی ایس ایف نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کر لی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سرحد پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے کارروائی عمل میں لائی جس دوران انہوں نے منشیات ضبط کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بی ایس ایف کے دستوں نے منگل کی شام تلاشی آپریشن کیا۔جس دوران اہلکار نے بتایا کہ 6.30 کلو گرام وزنی ہیروئن کے چھ پیکٹ اور 70 گرام افیون پر مشتمل ایک پیکٹ 12 وولٹ کی بیٹری کیس میں چھپایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے (بقیہ نمبر5)
بار بار ایسی کارورائیاں انجام دی جار ہی ہے اور اس کو ناکام بنانے کیلئے متعدد کوششیں ہوئی اور اس پار منشیات کو سپلائی کرنے کی ہر کارورائی ناکام ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں