0

گلمرگ کے افروٹ میں تلاشی آپریشن

سری نگر،30جون(یو این آئی) شہرہ آفاق گلمرگ میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے رو ز شہرہ آفاق گلمرگ کے افروٹ پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ چند مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ، آرمی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسزنے ایک وسیع جنگلی علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں