0

گنڈ کنگن میں2خود ساختہ صحافی گرفتار

گاندربل :۹،ستمبر : گاندربل پولیس نے ہفتہ کو مبینہ طور پربلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث 2خود ساختہ صحافیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی پی اﺅ کنگن مظفر جان کی نگرانی میں پولیس تھانہ گنڈ کے PSI جمیل احمد کی قیادت میں پولیس پارٹی نے پولیس تھانہ گنڈ کنگن کے دائرہ اختیار میں2 خود ساختہ جعلی صحافیوں کو بلیک میلنگ اوربھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان دونوں کی شناخت سہیل مقبول ولد محمد مقبول میر ساکنہ باملونہ کنگن اور قیصر فاروق ولد فاروق احمد میر ساکنہ چیرون کنگن کے طور پر ہوئی ہے۔بیان کے مطابق8ستمبر2023کو پولیس تھانہ گنڈ کو ایک شخص گلزار احمد کسانہ ولد عبدالرحمن کسانہ ساکنہ سرفرا ﺅگنڈ کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ2نامعلوم افراد (جعلی صحافی) ان کی رہائش گاہ واقع سرفراﺅگنڈپر پہنچے اور اس سے 5000 روپے رشوت طلب کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متاثرہ شخص سرفراو ¿ میں رہائشی مکان بنا رہا تھا کہ2 خود ساختہ جعلی صحافی موقع پر پہنچے اور اس سے 5000 روپے دینے کو کہا۔ انہوں نے ا سے500 روپے نقد لے لئے اور اس سے کہا کہ وہ باقی رقم 4500روپے 2دن بعدادا کرے۔مزید، دونوں نے متاثرہ شخص کودھمکی بھی دی کہ اگر وہ مذکورہ رقم ادا کرنے میں ناکام رہا تو وہ اس کا گھر توڑ دیں گے۔بیان کے مطابق کئی دنوں سے یہ شکایات آ رہی تھیں کہ سکوٹی پر کچھ لڑکے ہاتھوں میں موبائل اور کیمرہ لےکر گنڈکنگن کے عام علاقے میں عوام کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ بہت سے شکایت کنندگان نے پولیس تھانے سے رابطہ کیا ہے اور ان دونوں کو بلیک میل کرنے کے لئے شناخت کیا ہے۔پولیس نے مزید بتایاکہ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر53/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ گنڈ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔ گاندربل پولیس عام لوگوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ بلیک میلنگ وغیرہ کا شکار نہ ہوں اور ایسے جرائم کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ مجرموں کو مستقبل میں بھی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مو ثر طریقے سے پکڑا جائے-
جے کے این ایس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں