0

گپکار الائنس کے لیڈران نے کشمیر کے لوگوں کو بہت ستایا اور انہیں گہرے زخمی دئے

جب بھی اسمبلی چناو ہونگے بی جے پی 50سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی :رویندر رینا

سرینگر 13 اکتوبر;یو پی آئی ;بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ جب بھی یوٹی میں اسمبلی چناو ہونگے بی جے پی پچاس نشستوں پر کامیابی حاصل کرئے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گپکار الائنس کے لیڈران صر ف درھنا دیں گے لوگوں کی وہ خدمت نہیں کرسکتے کیونکہ ان ہی لوگوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو زخم دئے ہیں اور بہت ستایا ۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ یو پی آئی کے مطابق رویندر رینا نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار نے پچھلے نو سال کے دوران لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر بہت سارے کام کئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو شکا ہے ، لوگوں کو ان کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر گاوں میں تعمیر وترقی کے کاموں کو یقینی بنانے کی خاطر سرکار کافی سنجیدہ نظر آ رہی ہے ۔ مودی حکومت کے نو سال پورے کرنے کے بارے میں رویندر رینا نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواش نظریہ کو سامنے رکھ کر کام کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت پر امن حالات ہے ۔ گپکار الائنس کے لیڈروں کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان ہی لیڈروں نے جموں وکشمیر کے عوام کا جینا دو بھر کیا تھا اور جو زخم گپکار الائنس کے لیڈران نے لوگوں کو دئے اس کی کئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ جب گپکار الائنس کے لیڈران سرکار میں تھے تو انہوں نے عام شہریوں کو کافی ستایا اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرام کیا ۔ جموں میں اپوزیشن اتحاد کے دھرنے کے بارے میں رویندر رینا نے کہاکہ انہیں لوگوں نے پوری طرح سے مسترد کیا ہے ۔ لداخ ہل کونسل چناو میں بی جے پی کی ہار کے بارے میں جب رویندر رینا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ لہیہ ہل کونسل کا چیف ایگزیٹیو بی جے پی کا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن ہونگے تو بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پچاس پار ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں