0

گڈول کوکرناگ ملی ٹنٹ مخالف آپریشن چوتھے دن میں داخل

سیکورٹی فورسزکی مشتبہ مقامات کی جانب مارٹر شلنگ جاری
ملوث ملی ٹنٹوں کو تلاش کرکے بے اثر کرنے کےلئے ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے ہفتہ کو آپریشن کے مقام پر آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا
اننت ناگ:۶۱، ستمبر: جے کے این ایس : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گھنے جنگلاتی علاقے گڈول کوکرناگ سے ملی ٹنٹوں کا صفایا کرنے کا آپریشن چوتھے دن میں داخل ہو گیا،اور سیکورٹی فورسز کے3افسروں اورایک اہلکارکی ہلاکت میں ملوث ملی ٹنٹوں کو تلاش کرنے اور انہیں بے اثر کرنے کےلئے ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کو استعمال کیا جارہاہے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کو پہاڑی علاقوں کا جائزہ لینے اور جنوبی کشمیر ضلع کے کوکرناگ علاقے میں گڈول کے جنگلات میں جنگجوو ¿ں کے مقامات کا پتہ لگانے کےلئے تعینات کیا۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی حملہ ہفتہ کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا،یہاں سیکورٹی فورسز نے جنگل کی طرف کئی مارٹر گولے داغے۔ڈرون فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جنگجو جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائر کیے گئے گولوں کی زد میں آنے کے بعد ایک غار نما ٹھکانے میںچھپنے کے لئے بھاگ رہا ہے۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے جمعہ کی رات دیر گئے کہا کہ آپریشن مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر شروع کیا گیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ پھنسے ہوئے دو سے تین دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا جائے گا۔بدھ کو ملی ٹنٹوں کے ساتھ تصادم میں میجر آشیش دھونچک،19 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل منپریت سنگھ، جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں بھٹ اور ایک سپاہی مارے گئے۔ اس دوران فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے ہفتہ کو اننت ناگ میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے مقام پر آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں 4 دنوں سے جاری گولی باری کے مقام کے قریب آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔آرمی کمانڈر کو گراو ¿نڈ کمانڈرز نے انتہائی شدت کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں نگرانی اور فائر پاور کی فراہمی کے لیے ہائی ٹیک آلات استعمال کیے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ فورسز کی جانب سے استعمال کی جا رہی درستگی کے زیادہ اثرات بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں