0

گڈکری نے جموں و کشمیر میں ماروگ ٹنل کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا

نئی دہلی، 08 اکتوبر (یو این آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے جموں و کشمیر میں ماروگ ٹنل کے ساتھ دو لین پل کی تعمیر کے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گڈکری نے اتوار کو کہا کہ 250 میٹر دو لین پل کے ساتھ ساتھ 395 میٹر دو لین ماروگ ٹنل کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس تعمیر پر 82 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ نیشنل ہائی وے-44 کے رام بن تا بانہال سیکشن کے ساتھ واقع ہے۔ بڑے پروجیکٹ کے حصے کے طور پر یہ 645 میٹر سیکشن نہ صرف سفری فاصلے کو 200 میٹر تک کم کرے گا اور کھڑی ڈھلانوں کو کم کرے گا اور ساتھ ہی مشہور سیتا رام پاسی سلائیڈ ایریا کو متبادل راستہ فراہم کرے گا۔ اس کی وجہ سے گاڑیاں دشوار گزار راستوں کی ڈھلانوں سے نہیں گزریں گی اور آسانی سے منزل تک پہنچ جائیں گی۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں جموں و کشمیر میں بے مثال ہائی وے انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے عزم کو مضبوطی سے برقرار رکھا ہے۔ یہ ترقی نہ صرف اس علاقے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر اس کی کشش کو بھی بڑھاتی ہے۔
یواین آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں