0

ہر سو بجلی کی عدم دستیابی سے ہا ہار کار کے بیچ محکمہ بجلی کی جانب سے کٹوتی کا نیا شیڈول جاری

میٹر والے علاقوں میں 4اور غیر میٹر والے علاقوں میں 8گھنٹے بجلی بند رہے گی

تازہ شیڈول کے مطابق بجلی کٹوتی کے منصوبے پر رواں ماہ سے ہی عمل کیا جائے گا;223; محکمہ کے پی ڈی سی ایل

سرینگر; 16اکتوبر;ایس این این;موسم سرما کی آمد سے قبل شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے جہاں لوگوں کو پریشانیاں کا سامنا ہے وہیں محکمہ بجلی نے سرما کیلئے بجلی کٹوتی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹر والے علاقوں میں چار اور غیر میٹر والے علاقوں میں 8گھنٹے بجلی بند رہے گی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر میں بجلی کے بحران کے بیچ محکمہ کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمٹیڈ (کے پی ڈی سی ایل )نے بجلی کٹوتی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ نئے شیڈول کے مطابق میٹر والے علاقوں کے لئے 4;46;5گھنٹے بجلی بند رکھنے اور غیرمیٹر والے علاقوں کےلئے 8گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس کا اطلاق رواں ماہ سے ہورہا ہے ۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے میٹر والے علاقوں میں 24گھنٹوں میں 4;46;5گھنٹے بجلی بند رکھی جائے گی جبکہ غیر میٹر والے علاقوں کےلئے بجلی 8گھنٹے بند رکھی جائے گی ۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ شیڈول کے مطابق بجلی کٹوتی کے منصوبے پر رواں ماہ سے ہی عمل کیا جائے گا ۔ ادھر محکمہ بجلی کی جانب سے پہلے ہی بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے خاصکر موسم سرماء شروع ہونے سے پہلے ہی بجلی کٹوتی کا اطلاق ہورہاہے جبکہ ابھی موسم سرماء کی شدت باقی ہے ۔ صارفین نے کہا ہے کہ موسم کی ابتر صورتحال میں بجلی کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں پہلے ہی بجلی کی عدم دستیابی کو لیکر صارفین کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے اور بجلی نہ ہونے کے باعث شام ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہنے کے باعث ہر سو اندھیرا چھا جاتا ہے ۔ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے باوجود بھی بجلی غائب رہتی ہے جس کے باعث صارفین محکمہ بجلی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھا کہ کٹوتی شیڈول کو کم کرکے بجلی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں