0

ہم نے سابق ملی ٹینٹوں سے کہاں فائدہ اٹھایا، رام مادھو ثبوت پیش کرئے :عمر عبداللہ

سری نگر05 ستمبر: سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رام مادھو کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ایک مثال پیش کرے کہ نیشنل کانفرنس سابق ملی ٹینٹوں سے استفادہ کرتی ہے۔

وہ رام مادھو کے اس بیان کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے نیشنل کانفرنس پرالزام لگا یا کہ سابق ملی ٹنٹ اس پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ رام مادھو اس دعوے کے حق ویڈیو ثبوت پیش کرے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو کی جانب سے نیشنل کانفرنس پر الزام لگانا کہ سابق ملی ٹینٹ این سی کے لئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں حقیقت سے بعید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ رام مادھو کو سراغ رساں اداروں تک پوری رسائی حاصل ہے لہذا انہیں ویڈیو کی صورت میں ثبوت پیش کرنے چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں آئی بی ، سی آئی ڈی اور دیگر ایجنسیاں نگرانی پر مامور ہیں اور ان کے پاس تمام ویڈیوز دستیاب ہوتے ہیں لہذ ا ہمیں دکھائیں کہ نیشنل کانفرنس سابق ملی ٹینٹوں سے کہاں پر فائد اٹھا رہی ہے۔

عمر عبداللہ نے بی جے پی لیڈر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: ‘پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے ان کا خیال تھا کہ اب سابق ملی ٹینٹوں کا کوئی اثر نہیں ہے۔

عمر نے کہاکہ اسمبلی الیکشن کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے لوگ نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت کے پانچ اگست کو لئے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ چھ برسوں کی حکمرانوں میں جموں وکشمیر میں کیا کچھ ہوا یہ سب کے سامنے عیاں ہے ، یہاں تک کہ سینئر آئی اے ایس آفیسر کی جانب سے بد عنوانی کے الزامات لگائے گئے اور اس کا ضرور احتساب ہوگا۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں