0

ہندوارہ گرلز ہائرسیکنڈری میں کیمیکل کے لیک ہونے سے 13طالبات بے ہوش

میڈیکل کالج ہندوارہ میں داخل خطرے کی کوئی بات نہیں میڈیکل سپر انڈنڈنٹ
سرینگر/ 2نومبر/اے پی آئی سلف ڈفنس پروگرام کے دوران گرلز ہائرسیکنڈری اسکول میں کمیکل لیک ہونے اور دم گھٹنے سے 13طالبات جی ایم سی ہندوارہ میں داخل حالت مستحکم اور خطرے سے باہر۔اے پی آئی نیوز کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ کے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں سلف ڈفنس پروگرام کاانعقادہوااو رزیرتعلیم طالبات کوکئی طرح کے چیزوں سے متعارف کرایاگیاتاہم اس دوران ہائرسیکنڈری میں زیر تعلیم طالبہ نے ایک بوتل ہاتھ میں لی اور اس کاڈکھن کھول دیا جس سے بو نکل گئی اور سلف ڈفنس پروگرام میں شامل طالبات کو سینے میں درد محسوس ہوا بے ہوشی کی حالت میں انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ رپہنچایاگیا۔ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ جی ایم سی نے ا س بات کی تصدیق کی کہ کیمکل لیک ہونے کی وجہ سے 13طالبات بے ہوش ہوگئی جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں بھرتی کیاگیا۔بیشترطالبات کوابتدائی معائنے کے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی گئی تاہم تین طالبات ابھی بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جو خطرے سے باہر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں