0

ہندوستان اور پاکستان کے وفد کے ساتھ غیر جانبدار ماہرین کا دورہ جموں وکشمیر، 25 رابطہ افسران مقرر

سری نگر، 15 جون (یو این آئی) حکومت نے 17 جون سے 28 جون تک ‘ہندوستان اور پاکستان کے وفود’ کے ساتھ غیر جانبدار ماہرین کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر 25 رابطہ افسروں کی تقرری عمل میں لائی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں تمام جے کے اے ایس افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دورہ کے دوران فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ کے لئے بالترتیب منیجنگ ڈائریکٹر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے جموں اور سری نگر کے دفاتر میں رپورٹ کریں۔
ذرائع کے مطابق غیر جانبدار ماہرین یونین ٹریٹری کا یہ دورہ سندھ طاس معاہدے کی دفعات کے تحت کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ انڈس واٹر ٹریٹی (آئی ڈبلیو ٹی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم کا ایک معاہدہ ہے۔
یہ معاہدہ عالمی بینک نے دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں میں دستیاب پانی کو استعمال کرنے کے لئے ترتیب دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں