نئی دہلی، 07 اگست : بنگلہ دیش کی صورتحال کے پیش نظر ہندوستان نے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنے ہائی کمیشن سے غیر ضروری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلا لیا ہے ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن کے ان غیر ضروری ملازمین اور اہل خانہ کی واپسی کمرشل پروازوں کے ذریعے ہوئی ہے ذرائع نے بتایا کہ تمام سفارت کار ہائی کمیشن میں موجود ہیں اور ہائی کمیشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
یواین آئی