0

ہندوستان و پاکستان کے مابین جنگ بندی پر اتفاق، لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لئے بڑی راحت :میر واعظ

سری نگر،10مئی(یو این آئی)میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے ہفتے کے روز کہا کہ بالآخر بہتر فہم و فراست نے دونوں ہمسایہ ممالک—ہندوستان اور پاکستان—کو جنگ بندی پر آمادہ کر دیا، جس سے نہ صرف سرحدی کشیدگی میں کمی آئی بلکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب بسنے والے ہزاروں خاندانوں نے راحت کی سانس لی۔
انہوں نے کہا کہ گولہ باری کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، درجنوں گھر تباہ ہوئے اور روزگار کے ذرائع متاثر ہوئے، ایسے میں یہ جنگ بندی ایک بڑی انسانی ضرورت بن چکی تھی۔
میر واعظ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع امور پر ممکنہ بات چیت کی نوید بھی ایک خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہی وہ راستہ ہیں جو دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں