0

ہندوستان کی رگوں میں جمہوریت:وزیراعظم مودی

سری نگر:۸۱، ستمبر: جے کے این ایس : پیرکو پارلیمنٹ ہاﺅس میں لوک سبھا کا 5روزہ خصوصی سیشن شروع ہوچکا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے جی 20 کے کامیاب انعقاد پر مرکزی حکومت کو مبارکباد دی۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ملک کو جی 20 کی کامیابی پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس میں تبدیلی لانے والے فیصلے کئے گئے۔ دنیا میں ہندوستان کی عزت بڑھی ہے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔ ہندوستان دنیا میں امن کی آواز ہے۔لوک سبھاکے خصوصی اجلاس میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ملک کے لئے آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ یہ متاثر کن چیزوں کو یاد کرنے کا وقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کی رگوں میں جمہوریت ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی پرانی عمارت بھی ترغیب دے گی۔ پارلیمنٹ میں لگا پسینہ میرے ملک کا ہے۔ ہم متاثر کن لمحات کو یاد کرکے رخصت لے رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے75 سالہ سفر پر بحث کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم سب اس تاریخی عمارت کو الوداع کہہ رہے ہیں۔اُن کاکہناتھاکہ آزادی سے پہلے یہ ایوان امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی جگہ تھی۔ آزادی کے بعد اسے پارلیمنٹ ہاو ¿س کے طور پر شناخت ملی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی حکمرانوں نے کیا تھا، لیکن ہم کبھی نہیں بھول سکتے اور فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس کی تعمیر میں جو محنت اور پیسہ لگا وہ میرے ہم وطنوں کا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج آپ نے ایک آواز میں جی 20 کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ جی 20 کی کامیابی ملک کے 140 کروڑ شہریوں کی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہندوستان کی کامیابی ہے، کسی ایک شخص یا کسی ایک پارٹی کی نہیں، یہ ہم سبھی کے لئے جشن کا معاملہ ہے۔لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج سبھی ہندوستانیوں کی کامیابیوں کی ہر جگہ بحث ہو رہی ہے۔ یہ ہماری پارلیمنٹ کی75 سالہ تاریخ میں ہماری متحدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ چندریان 3 کی کامیابی نے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کو فخر کا احساس دلایا ہے۔ اس نے ہندوستان کی طاقت کا ایک نیا روپ ظاہر کیا ہے جو ٹیکنالوجی، سائنس، ہمارے سائنس دانوں کی قابلیت اور ملک کے 140 کروڑ عوام کی طاقت سے وابستہ ہے۔ آج میں ایک بار پھر اپنے سائنسدانوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں