0

ہیرا نگرکٹھوعہ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران تشددبپا لوگوں کے ہجوم کا پولیس پارٹی پرحملہ

ڈی ایس پی سمیت5پولیس اہلکارزخمی،علاقے میں کشیدگی
سری نگر:۹۲، جون:جے کے این ایس : جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں اسوقت صورتحال بگڑگئی ،جب یہاں ایک انسدادتجاوزات مہم کے دوران لوگوں کے ایک ہجوم نے پولیس پارٹی پرحملہ کیا ،جسکے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی سمیت5پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ،جن کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا ،اورصورتحال پرقابو پانے کیلئے پولیس کی مزید کمک طلب کی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کرنے والے ہجوم کے ذریعہ مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد ہفتہ کو ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت کم از کم 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ہیرا نگر کے نگری علاقے میں ایک غیر قانونی عبادت گاہ کو مسمار کرنے کے لیے مہم چلائی گئی تھی جس کی مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے مزاحمت کی تھی۔حکام نے بتایاکہ لوگ پرتشدد ہو گئے اور انہوںنے پولیس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا ۔حکام نے بتایا کہ امن و امان کی بحالی کے لیے کمک کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔اس دوران معلوم ہواکہ علاقے میں صورتحال پرقابو پایاگیا لیکن ابھی کشیدگی اورتناﺅ برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں