0

یوم اساتذہ: منوج سنہا کی اساتذہ کو مبارکباد

سری نگر، 5 ستمبر : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘اساتذہ قوم کے حقیقی معمار ہیں اور ہمارے ملک کی تقدیر کو تشکیل دیتے ہیں’۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں کہا: ‘میں یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواشات کا اظہار کرتا ہوں’۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘میں انسانیت کی ترقی کے لئے ان کی لگن کے لئے اظہار تشکر کرتا ہوں’۔

سابق صدر جمہوریہ اور عظیم ماہر تعلیم ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر سنہا نے کہا: ‘میں سابق صدر جمہوریہ اور عظیم ماہر تعلیم ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ان کی زندگی اور کارنامے نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے’۔

منوج سنہا نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ اساتذہ قوم کے اصلی معمار ہیں اور ہمارے ملک کی تقدیر کو تشکیل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ایک استاد ہمارے بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، تجسس، ٹیم ورک، قائدانہ خوبیوں اور ہم آہنگی، بھائی چارے اور ہمدردی کی تہذیبی اقدار کو ابھار کر بیک وقت کئی کردار ادا کرتا ہے’۔

بتادیں کہ ہندوستان میں ہر سال 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہندوستان کے پہلے نائب صدر اور دوسرے صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش ہے۔ڈاکٹر رادھا کرشنن ایک ممتاز عالم اور استاد کے طور پر جانے جاتے تھے۔تاہم عالمی یوم استاذہ 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں