0

10ویں ،11ویں اور12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کاشیڈول جاری مارچ اور اپریل 2024میں ہونگے امتحانات

امتحانی نتائج کا اعلان ماہ جون2024 میں باری باری میں کیا جائے گا:BOSE
سری نگر:۷، نومبر: جے کے این ایس : جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) نے کہا کہ وہ نرم علاقوںمیں مارچ2024 کے پہلے ہفتے سے10ویں سے12ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کا انعقاد کرے گا۔JKBOSEکے مطابق دونوں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جون 2024کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) نے منگل کے روز کہاکہ وہ نرم علاقوںمیں مارچ2024 کے پہلے ہفتے سے10ویں سے12ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کا انعقاد کرے گاجبکہBOSEکے مطابق اپریل2024کے دوسرے ہفتے سے دسویں سے بارہویں جماعت کے ہارڈ زون(سخت زون )والے علاقوں میں10ویں سے12ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کا انعقاد کیاجائے گا۔جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) کے ڈائریکٹر اکیڈمکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سافٹ زون والے علاقوں میں دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات مارچ2024 کے دوسرے ہفتے سے منعقد کئے جائیں گے۔اسی طرح سافٹ زون والے علاقوں میں11ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق سافٹ زون والے علاقوں میں 12ویں جماعت کے امتحانات مارچ2024 کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گے۔JKBOSE کے ڈائریکٹر اکیڈمکس نے مزید کہا کہ یہ اپریل2024 کے دوسرے ہفتے سے جموں، کشمیر اور لداخ ڈویڑن کے سخت اور مشکل زونوں والے علاقوں میںسالانہ امتحانات بالترتیب10ویں اور 12ویں جماعت کے اور اپریل کے آخری ہفتے11ویں جماعت کےلئے منعقد کرے گا۔ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) نے مزید کہاہے کہ ہارڈ اور سافٹ دونوں زونز کےلئے جون2024 کے تیسرے ہفتے میں10ویں جماعت کے امتحانات، جون کے آخری ہفتے میں11ویں جماعت کے نتائج اور بالترتیب جون کے دوسرے ہفتے میں12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہJKBOSE نے جموں و کشمیر کے دونوں ڈویڑنوں جموں اورکشمیر میں سخت زون والے علاقوںمیں واقع ایسے444 اسکولوں کی نشاندہی کی تھی جن کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ کے بجائے اپریل کے مہینے میں منعقد کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ BISEنے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے پورے لیہہ ضلع کو بھی ہارڈ زون قرار دیا ہے اور اس کے مطابق وہاں اپریل2024 کے مہینے میں امتحانات منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے یہ بھی کہا کہ ہارڈ زونز یا جموں و کشمیر اور لداخ کے ایسے علاقوں کا سالانہ باقاعدہ امتحان اپریل کے مہینے میں منعقد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں