0

15 نومبرتک کیلئے محکمہ موسمیات کی تازہ موسمی ایڈوائزری 8،9اور10نومبر کو برف وباراں

15
9نومبر کو کسان کام معطل کریں،11تا15نومبر موسم خشک
سری نگر:۶، نومبر: جے کے این ایس : محکمہ موسمیات نے 15نومبرتک کیلئے تازہ موسمی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے 8،9اور10نومبر کو میدانی علاقوںمیں بارش اورمخصوص بالائی مقامات پر برف باری ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں قائم ہندوستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے پیر کی سہ پہر4بجے جاری ایڈوئزری میں کہاکہ آج مطلع کہیں صاف توکہیں ابر آلود ہے ۔انہوںنے بتایاکہ 6اور7نومبر کوموسم بنیادی طور پر خشک رہنے کاامکان ہے ۔ماہر موسمیات ڈاکٹر مختار نے تاہم بتایاکہ8نومبر کوآسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور چند اونچائی پر ہلکی برف باری ہونے کاامکان ہے۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ 9نومبر کومطلع ابرآلودہونے کے بیچ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور اونچی جگہوں(رازدان ٹاپ، سادھنا ٹاپ ، سنتھن ٹاپ، زوجیلا اور مغل روڈ) پر ہلکی برفباری کاامکان ہے ۔ڈاکٹر مختار کامزید کہناہے کہ10نومبرکومطلع ابرآلودہونے کے بیچ صبح کے اوقات میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش وبرف باری ہوسکتی ہے۔تاہم انہوںنے کہاکہ11سے15نومبرتک موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا۔جاری ایڈوائزری میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کشمیر ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمدنے کہاکہ مذکورہ مدت یعنی 7سے10نومبر کے دوران خاص طور پر 9نومبر کوکسان اپنے کام کو معطل کریں۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ 8سے10نومبر تک پھسلن والے حالات کی وجہ سے اونچی جگہوں پر سطح کی نقل و حمل میں عارضی رکاوٹ اور مسافروں کو اس کے مطابق منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ڈاکٹر مختار نے مزید کہاکہ مذکورہ مدت کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں