0

چین نے ایمرجنسی ردعمل کا ترمیمی قانون منظور کر لیا

بیجنگ، 29 جون : چینی قانون سازوں نے ہنگامی روک تھام اور ردعمل کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور لوگوں کی جان و مال کی بہتر حفاظت کے لیے ایک نظر ثانی شدہ ایمرجنسی رسپانس قانون کو اپنانے کے حق میں ووٹ دیا۔ ترمیم شدہ قانون قومی مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا، یہ یکم نومبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔ آٹھ ابواب پر مشتمل قانون روک تھام کے اقدامات اور ہنگامی تیاری، نگرانی اور ابتدائی انتباہ، ہنگامی ردعمل اور بچاو¿ اور حادثات کے بعد کی بحالی اور تعمیر نو کا تعین کرتا ہے۔
قانون میں ترمیم سے ایمرجنسی رسپانس مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹم میں بہتری آئے گی۔ نیز تمام اداروں کی ذمہ داریوں کو واضح کیا جائے گا۔ یہ ہنگامی کمانڈ کے سسٹم کے قیام اور ساخت کی بھی وضاحت کرتا ہے۔ یہ قانون ہنگامی امدادی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی قواعد وضع کرتا ہے، جس میں ہنگامی مواد کے ذخیرے، ہنگامی نقل و حمل اور توانائی کی فراہمی کے طریق کار شامل ہیں۔
یواین آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں