0

24جے کے اے ایس آفیسران جلد ہی آئی اے ایس کیڈر میں شامل ہونگے

جموں وکشمیر انتظامیہ نے کیڈر میں شامل ہونے کے لئے ہری جھنڈی دکھائی

سرینگر 4 اکتوبر;یو پی آئی ;جموں وکشمیر ایڈ منسٹریٹیو سروسز کے 1999بیچ کے چوبیس آفیسران کو جلد ہی آئی اے ایس کیڈر میں شامل کرنے کو حتمی منظوری دی گئی ہے کینوکہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین پبلک سروس کمیشن اور پرسنل ایڈ ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے تمام سوالات کو کلیئر کردیا ہے ۔ 1999جے کے اے ایس بیچ کے آفیسران کو آئی اے ایس میں شمولیت کے لئے 23زال کا انتظار کرنا پڑا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے کے اے ایس آفیسران کی آئی اے ایس میں شوملیت اس وقت کی جائے گی جب یو پی ایس سی اور پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈپارٹمنٹ یوٹی انتظامیہ کے ساتھ اپنی میٹنگ میں شمولیت کے لئے حتمی منظوری دیتے ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جے کے اے ایس کے 28آفیسران میں سے 16جے کے اے ایس آفیسران کو گزتہ سال آئی اے ایس میں شامل کیا گیا تھا جنہو نے انڈکشن کے لئے کلیئر کر دیا گیا تھا ، آٹھ خدمات سے ریٹائر ہو چکے ، دو نے شمولیت سے انکار کر دیا تھا جبکہ ایک کی موت واقع ہو گئی تھی ، وہیں ایک آفیسر سے متعلق احکامات کو سامنے نہیں لایا گیا تھا کیونکہ وہ انکوائری کا سامنا کر رہے تھے ۔ سرکاری ذرفاءع نے بتایا کہ گزشتہ سال کی 11اسامیوں کے علاوہ اس سال کے لئے 13اسامیاں دستیاب تھیں جس سے آئی اے ایس میں شمولیت کے لئے کل 24اسامیاں دستیاب ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں