سری نگر05 ستمبر: زینہ پورہ حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد محبوس لیڈر سرجان برکاتی کی صاحبزادی نے گاندربل اور بیروہ حلقوں سے کاغذات جمع کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق محبوس لیڈر سرجا ن برکاتی کی صاحبزادی نے جمعرات کے روز گاندربل اور بیروہ نشستوں سے اپنے والد کے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔
اپنے والد کے کاغذات ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران محبوس لیڈر کی صاحبزادی صبرا برکاتی نے کہاکہ زینہ پورہ حلقے سے میرے والد کے کاغذات مسترد کئے گئے ۔
انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کو ہم نے عدالت میں چیلنج کیا اور ہمیں پوری امید ہے کہ عدالت مجاز سے ہمیں انصاف ملے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ گاندربل اور بیروہ کے لوگوں پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سرجان برکاتی کی رہائی کی خاطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرئے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ لوگ محبوس لیڈر سرجان برکاتی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔
ان کے مطابق زینہ پورہ حلقے میں ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی کیونکہ ہمیں پہلے کہا گیا کہ سرجان برکاتی کے کاغذات مکمل ہیں لیکن بعد ازاں کاغذات کو مسترد کیا گیا۔
یو این آئی