0

3888میٹر بلندی پرواقع امرناتھ گھپا تک ٹرانسپورٹ سروس کی شروع کرنے میں اہم پیش رفت

بال تل سے سنگم ٹاپ تک تقریباً 13 کلومیٹر سڑک کی کشادگی کاکام جاری
BROکاایک اہم سنگ میل ،پہلی مرتبہایک ٹرک اور چھوٹی پک اَپ گاڑی گھپاتک پہنچانے میں کامیاب
سری نگر:۶، نومبر: جے کے این ایس : سرحدی سڑکوں کے اہلکاروں نے حال ہی میں سطح سمندر سے تقریباً3888میٹربلندی پرواقع امرناتھ گھپا تک پہلی مرتبہ گاڑیاں پہنچاکرایک تاریخ رقم کی ہے۔بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO)، جس کو امرناتھ گھپاکے راستوں پر سڑک کشادگی کاکام سونپا گیا تھا، نے اس مشکل کام کو مکمل کرنے کا اعلان کیاہے۔جے کے این ایس کے مطابقBRO نےXپر ایک پوسٹ میں اعلان کیا”پروجیکٹ بیکن امرناتھ یاترا کے راستوں کی بحالی اور بہتری میں شامل ہے۔ بارڈر روڈز کے اہلکاروں نے اس مشکل کام کو مکمل کیا اور امرناتھ گھپا تک پہنچنے والی گاڑیوں کے پہلے قافلے کےساتھ تاریخ رقم کی ۔مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، بی آر او کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ ایک ٹرک اور چھوٹی پک اپ گاڑی لے کر ڈومیل (ضلع گاندربل میں) سے بالتل بیس کیمپ ہوتے ہوئت امرناتھ گھپا تک پہنچے، جوگھپا تک پہنچنے کے لئے2 راستوں میں سے ایک اور14کلومیٹر مسافت والا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر او نے ان گاڑیوں کو امرناتھ گھپاکے قریب جاری کام کے لئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ گاڑیاں وہاں (گھپاکے پاس) گئی تھیں کیونکہ ہمیں بہت سے اسٹورز اٹھانے پڑتے ہیں ،اور ہمیں بہت سے مستقل کام کرنے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہاں، یہBROکے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ، بہت ہی کم وقت میں ہم وہاں پہنچ سکتے تھے۔ بی آر او کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم نے اپنے وسائل استعمال کئے کیونکہ ہمارا مقصد برف باری سے پہلے وہاں پہنچنا تھا۔بی آراﺅ کے ایک افسر نے بتایا کہ ابھی، سنگم بیس سے امرناتھ گھپا تک اور بال تل کے راستے سنگم ٹاپ روڈ تک تقریباً 13 کلومیٹر طویل سڑک کو چوڑا کیا گیا ہے۔ امرناتھ جانے والی سڑک سے یاتریوں کے سفر کے وقت میں کمی آئے گی۔جنوبی کشمیر میں شری امرناتھ جی کی غار سطح سمندر سے تقریباً 3888 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، اور یاترا ہندوو ¿ں کے لئے ایک مقدس یاترا کے طور پر بہت اہمیت رکھتی ہے۔ سالانہ، ہزاروں عقیدت مند امرناتھ یاترا میں شرکت کرتے ہیں، اور اس سال،4.5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نےامرناتھ گھپامیں حاضری دی اور پوجا کی۔اس سال اپریل میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا تھا کہ پہلگام میں مقدس امرناتھ گھپا کی طرف جانے والا 110 کلومیٹر لمبا امرناتھ مارگ یاتریوں کی سہولت کے لئے تقریباً 5300 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں