0

6 جنوری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی:کشمیر یونیورسٹی

سری نگر:۴، جنوری : گرو گوبند سنگھ جی کے جنم دن کی تعطیل کے پیش نظر 6 جنوری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق کشمیریونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6جنوری2025 کو گرو گوبند سنگھ جی کے جنم دن کی تعطیل کے پیش نظر تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ مذکورہ تاریخ کو یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کے انعقاد کی تازہ تاریخ کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں