0

80 جانبازوں کو گیلنٹری ایوارڈ، چھ کو کیرتی اور 16 کو شوریہ چکر

نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر بہادری کے لئے 80 فوجی جوانوں کو گیلنٹری ایوارڈ دئے جانے کی منظوری دے دی جن میں سے 12 کو یہ اعزا بعد از مرگ دیاجارہا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق صدر جمہوریہ نے آج جن بہادروں کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کیا ان میں چھ کیرتی چکر شامل ہیں جن میں سے تین کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا جا رہا ہے۔ بہادری کے لیے 16 فوجی اہلکاروں کو شوریہ چکر دیا جائے گا، جن میں سے دو کو بعد از مرگ بہادری کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی 53 آرمی میڈلز (سات بعد از مرگ)، ایک نوسینا میڈل (بہادری) اور چار وایو سینامیڈل (بہادری) کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
صدرجمہوریہ نے مسلح افواج اور دیگر اہلکاروں کے لیے 311 دفاعی ڈیکوریشنزکی بھی منظوری دی۔ ان میں 31 پرم وششٹ سیوا میڈل، چار اتم یودھ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل کے لئے دوبار، 59 اتی وششٹ سیوا میڈل، 10 یدھ سیوا میڈل، آٹھ بار ٹو سینا میڈل (فرض کی لگن)، 38 سینا میڈل (فرض کی لگن) 10 نوسینا میڈل (فرض کی لگن)، 14 وایو سینا میڈلز (فرض کی لگن)، پانچ بارسے لے کر وششٹ سیوا میڈل اور 130 وششٹ سیوا میڈل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں