68

بارہمولہ میں جنگجو معاون گرفتار

اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس
سرینگر05جولائی(یو این آئی)
جموں وکشمیر پولیس نے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں لشکر طیبہ سے
وابستہ ایک جنگجو معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوﺅں کی نقل و حمل کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بارہمولہ پولیس، فوج کے 52آر آر اور ایس ایس بی کی سیکنڈ بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے ناﺅ پورہ جاگیر کریری علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اس کو دھر لیا گیا۔بیان میں کہا گیا: ‘تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، اور تین پستول گولیاں بر آمد کی گئیں’۔پولیس بیان کے مطابق مذکورہ شخص کو فوری طور پر حراست میں لیا گیا جس کی شناخت محمد صدیق لون ولد محمد رمضان لون ساکن ناﺅ پورہ جاگیر کریری کے بطور ہوئی ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا: ‘پوچھ تاچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ کے لئے جنگجو معاون کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور وہ سوپور سے تعلق رکھنے والے سرگرم جنگجو عادل دانتو اور پاکسان کے جنگجو عثمان بھائی کے لئے کام کر رہا تھا اور ضلع میں ٹارگیٹ ہلاکتیں انجام دینے کے لئے ان ہی جنگجوﺅں سے ہتھیار حاصل کرتا تھا’۔بیان کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کریری میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں