0

G 20 کے بعد جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد میں 350 فیصد ی اضافہ ہوا

سرینگر;19اکتوبر;223;ایس این این;G20 کے بعد جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد میں 350 فیصد ی اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال 1;46;88 کروڑ سیاحوں کی آمد کے مقابلے اس سال 30 ستمبر تک 1;46;70 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ریل سروس سے کشمیر کو کنیا کماری تک تک جلد ہی جوڑ دیا جائے گا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے ریلوئے اسٹیشن سے ریل کی نئی جدید ترین ’’وسٹاڈم کوچ ‘‘کا افتتاح کیا اور کہا کہ نئی ریل گاڑی مقامی مسافروں اور سیاحوں کو وادی میں جدید دور کے سفر کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گی ۔ ;46;سرینگر ریلوے اسٹیشن سے اس کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ’’وسٹاڈم کوچ ‘‘ایک جدید ترین ٹرین ہے جس میں تفریح اور بیٹھنے کی جدید خصوصیات ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’اس کوچ میں سیٹوں کی گردشی سہولت، شفاف شیشے سے بنی چھت اور کھڑکیاں اور سینسرس کے ساتھ خودکار دروازے وغیرہ،شامل ہے ۔ ‘‘ ۔ انہوں نے کہا جدید سہولیات سے لیس اس کوچ میں سفر کرنے والے مقامی مسافر اور سیاح جدید دور کے سفر سے لطف اندوز ہوں گے ۔ وادی میں اور بڈگام، قاضی گنڈ اور بانہال کے قدرتی حسن کو بہت قریب سے محسوس کریں ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ نئی ٹرین کے سفر کے 360 ڈگری نظارے پیش کرتا ہے ۔ وہ شیشے کی بڑی کھڑکیوں اور گھومنے والی کرسیوں کے ساتھ مکمل آتے ہیں تاکہ مسافر کھڑکیوں کا سامنا کر کے نظاروں میں ڈوب سکیں یا دوسرے مسافروں سے بات کرنے کے لیے ان کا رخ موڑ سکیں ۔ انہوں کہا کہ نئی ٹرین بڈگام سے بانہال تک چلے گی جبکہ وہ وقت دور نہیں جب یہ ٹرین کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وسٹاڈم کوچ کا تعارف جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر کی طرف ایک اور قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ;71;20کے بعد جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال 1;46;88 کروڑ سیاحوں کی آمد کے مقابلے اس سال 30 ستمبر تک 1;46;70 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں