0

G20سربراہی اجلاس 2023وزیراعظم نریندر مودی کامصروف ترین شیڈول

15ممالک کے سربراہان اور لیڈروں کیساتھ دوطرفہ ملاقاتیں
سری نگر:۸،ستمبر: : 9اور10ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے جی20سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،اوراس دوران وزیراعظم مودی کی مصروفیات کاشیڈول بھی ترتیب دیا گیاہے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں سرکاری ذرائع نے بتایاکہ جی 20سربراہی اجلاس کے پیش نظر وزیراعظم مودی کاشیڈول مصروف ترین رہنے والا ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ جی20سربراہی اجلاس کے دوران9ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی15ممالک کے سربراہان اور لیڈروں کیساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے ،جن میں امریکی صدر جوبائیڈن،برطانیہ ،جاپان،جرمنی اوراٹلی کے سربراہان حکومت کیساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے جبکہ اجلاس کے آخری دن10ستمبر کووزیراعظم مودی فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کیساتھ ورکنگ لنچ میٹنگ کریں گے ۔اسکے علاوہ وزیراعظم مودی کینیڈا کے وزیراعظم اورترکی ،متحدہ عرب امارات،جنوبی کوریا،یورپی یونین ،برازیل اور نائجیریاکے لیڈروں کیساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔ذرائع کامزید کہناتھاکہ8ستمبر یعنی جمعرات کو وزیراعظم مودی کی امریکی صدر جوبائیڈن کیساتھ اہم میٹنگ ہوگی ،جس میں کچھ اہم معاہدوں پر اتفاق رائے متوقع ہے،خیال رہے امریکی صدر بائیڈن جمعہ کی شام نیویارک سے نئی دہلی پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم مودی کیساتھ ملاقات کریں گے۔مزید برآں وزیراعظم مودی ،جمعہ کوہی بنگلہ دیشن کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اورموریشس کے وزیراعظم کمار جگناتھ کیساتھ بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔دریں اثناءجمعہ کی شام کو وزیراعظم مودی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر امریکی صدر بائیڈن،بنگلہ دیشن کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اورموریشس کے وزیراعظم کمار جگناتھ کیساتھ علیحدہ علیحدہ دوطرفہ ملاقاتیں کیں ۔

جے کے این ایس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں