0

JKPSC نے کیاJKAS مشترکہ مسابقتی امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان

71،اُمیدوارانٹرویو میں کامیاب، طبی معائنہ کےلئے طلب
1296اُمیدواروں میں سے کل274 امیدوار ابتدائی امتحان پاس کرنے میں کامیاب
سری نگر:۰۳، اکتوبر:جے کے این ایس : جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (JKPSC) نے کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (JKAS) 2023، مشترکہ مسابقتی امتحان (CCE) کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کل 1296اُمیدواروں میں سے کل274 امیدواروں جنہوں نے ابتدائی امتحان کامیابی سے پاس کیا ہے،کو21اکتوبر2024سے29اکتوبر2024تک منعقدہ پرسنلٹی ٹیسٹ(انٹرویو)کیلئے طلب کیاگیا تھا۔ کل 274 امیدواروں میں سے جنہوں نے مشترکہ مسابقتی امتحان2023 کے لئے پرسنلٹی ٹیسٹ(انٹرویو) میں شرکت کی تھی، 71 کو منتخب کیا گیا ہے اور مشترکہ مسابقتی امتحان 2023 کےلئے میڈیکل امتحان کے لئے بلایا گیا ہے۔ انیل کول سکریٹری جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن نے بتایا کہ جب کہ 274 امیدواروں میں سے 8 امیدواران انٹرویو میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ اس طرح کل 266 امیدواروں نے جموں و کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحان 2023 کے عہدے کےلئے پرسنلٹی ٹیسٹ(انٹرویو) میں شرکت کی۔جبکہ کمیشن نے 29اکتوبر2024 کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں انٹرویو میں شامل ہونے والے امیدواروں کے نتائج کا اعلان کرنے اور ان کے مجموعی نمبروں کو بھی مطلع کرنے اور 71 امیدواروں کی(متعلقہ قواعد کے مطابق طبی امتحان کے لیے ضمیمہ-ID)سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اعلان یا ظاہر کردہ نتائج کے مطابق اوپن میرٹ کیٹیگری سے سنجیو کمار نے1089 نمبرات حاصل کیے اور پہلی پوزیشن پر رہے۔ جبکہ اوپن میرٹ کیٹیگری میں سے اقراءفاروق نے1078 نمبرات لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن میرٹ کیٹیگری سے وسودھا شرما نے1075.50 نمبرات لے کر تیسری اور تسنین کبیر ڈار نے اوپن میرٹ کیٹیگری سے1074 نمبرات حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں