76

کشتواڑ میں چھ سرگرم ملی ٹنٹوں کے گھروں پر چھاپے

تلاشی کارروائی کے دوران موبائیل فون اور دیگر ڈیجٹل آلات ضبط کئے گئے
سرینگر05جولائی
عسکری سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ میں جموں کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ ( ایس آئی یو ) نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں سرگرم 6عسکریت پسندوں کے گھروں پر چھاپہ مار ا جس دوران تلاشیاں کارروائیاں انجام دی گئی ۔ تلاشی کارروائی کے دوران موبائیل فون اور دیگر کچھ ڈیجٹیل آلات ضبط کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کے چلتے کشتواڑ میں جموں کشمیر پولیس پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے چھ مقامات پر چھاپے ڈالیں جس دوران انہوں نے تلاشیاں لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں کے کشتواڑ خطہ میں ملی ٹنٹوں سرگرمیوں میںملوث پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں سرگرم چھ ملی ٹنٹوں کے گھروں پر چھاپے ڈالیں ۔ اس سلسلے میں پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطاق پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے ضلع کشتواڑ میں متعدد مقامات پر پاکستان یا پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے سرگرم مبینہ عسکریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خلیل پوسوال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 272/2022کے معاملے میں این آئی اے کورٹ جموں سے گھر تلاشی کے وارنٹ ہیں۔اس کے بعد ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں مجسٹریٹ بھی شامل تھے اور ٹیم کی طرف سے مناسب ایس او پیز کی پیروی کی گئی اور عسکریت پسند کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جن کی شناخت منظور احمد عرف طاہر انگلبی ولد غلام علی نائیک ساکنہ دواتر سنگھ پورہ،نذیر احمد عرف شاہین ولد محمد اکبر شیخ ساکنہ بیگ پورہ سنگھ پورہ چترو، شبیر احمد عرف جنید ولد غلام محمد رشی ساکنہ سیوا چترواور محمد اقبال ریشی ولد عبد الرشید محمد امین بٹ ولد غلام قادر بٹ ، محمد اقبال عرف بلال ولد محمد اکبر بٹ ساکنہ نزد کچلو مارکیٹ کشتواڑ، جو اس وقت پاکستان زیر انتظام کشمیر سے کام کر رہے ہیں، ان کے متعلقہ مکانات/رہائشی احاطے کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران، اکٹھے کیے گئے شواہد کی چھان بین کی جائے گی تاکہ ملزمین کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور عسکریت پسندی کو دوام بخشنے کے لیے عدالتی فیصلہ کے تابع کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی کشتواڑ نے انکشاف کیا کہ عسکریت پسندوں کے ان تمام حامیوں یا ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جن کی تحقیقات کے دوران ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے کہا کہ تلاشیوں کا مقصد مختلف اوور گراو¿نڈ کارکنوں اور عسکریت پسندی کے حامیوں کی شناخت کرکے ضلع میں عسکریت پسندوں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں