0

SKUAST-K میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح

سری نگر، 21 ستمبر۔ ایم این این۔ معاشرتی اقتصادیات پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات” کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس جمعرات کو یہاں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر (SKUAST-K) کے نند ریشی کانفرنس ہال میں بعنوان ’’ ہمالیہ خطے میں ماحولیاتی تبدیلی” کا افتتاح کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے 150 سے زائد سائنسدانوں کے علاوہ ملک سے باہر کے چند نامور سائنسدانوں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا انعقاد ڈیویژن آف انوائرمنٹل سائنسز، فیکلٹی آف ہارٹیکلچر نے مہیما ریسرچ فاؤنڈیشن اور سماجی بہبود، بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی کے اشتراک سے کیا ہے۔ کانفرنس کے کنوینر فاروق احمد لون نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔موجودہ منظر نامے میں موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کانفرنس کے انعقاد پر زور دیا جس میں دنیا بھر کے نامور مقرر سائنسدانوں کو مدعو کیا گیا۔ پروفیسر نذیر احمد گنائی، اعزازی وائس چانسلر، SKUAST-K جو تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے، نے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کرتے ہوئے ایسی اہم کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اجتماع پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے پر اچھی طرح غور و فکر کریں اور پائیدار ماحولیاتی توازن کے لیے ٹھوس اقدامات کی سفارش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں