72

زائد از 6 ہزار یاتریوں کا چھٹا جھتہ جموںسے کشمیر روانہ

سرینگر05جولائی(یو این آئی)
شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 6 ہزار 1 سو 7 یاتریوں پر مشتمل چھٹا جھتہ بم بم بولے کلے نعروں کے بیچ کشمیر میں واقع بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کا یہ قافلہ 253 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے صبح ساڑھے تین 2 ہزار 1 سو 78 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1639 مرد، 514 خواتین، 12 بچے، 8 سادھو اور 5 سادھویں
شامل تھیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے صبح چار بجے 3 ہزار 9 سو 29 یاتری روانہ ہوئے جن میں 3041 مرد، 689 خواتین، 19 بچے، 146 سادھو اور 34 سادھویں شامل تھیں۔قابل ذکر ہے کہ اب تک زائد از 50 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔یکم جولائی سے شروع ہوئی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئی کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں