جموں،9 فروری (یو این آئی)جموں و کشمیر اسمبلی میں پیر کو اس وقت ہلچل مچ گئی جب اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایک ایم ایل اے کی جانب سے مبینہ طور پر اسمبلی میں مائیکرو فون لانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے الطاف احمد وانی نے ایوان میں یہ الزام لگایا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایم ایل اے وحید الرحمان پرہ ایک مائیکرو فون ساتھ لے کر آئے ہیں۔
اسپیکر نے اس طرز عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا:’یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، کسی رکن کا ایوان میں مائیکرو فون لانا درست نہیں۔ میں اس پر سخت نوٹس لے رہا ہوں۔‘
انہوں نے اسمبلی سیکریٹریٹ کو ہدایت دی کہ معاملے کی باریک بینی سے جانچ کر کے قواعد کے مطابق مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے۔
0
