0

اودھم پور میں بین ریاستی منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

جموں، 27 ستمبر (یو این آئی) منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک بین ریاستی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن مجالتہ کی ایک ٹیم نے بٹال چوک میں گاڑیوں کی معمول کی چیکنگ کے دوران ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبرPB65AX – 7075 کو چیکنگ کے لئے روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی کے کیبن سے ایک سفید پلاسٹک بیگ جس میں تقریباً6.100 کلو خشخاش بھوسہ بھرا ہوا تھا، بر آمد کیا گیا جس کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کی موقع پر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت کلویندر پال سنگھ ولد رنجودھ سنگھ ساکن سبھاش نگر موہالی پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن مجالتہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر77/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں