0

اودھم پور میں 2 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

جموں، 12 دسمبر (یو این آئی) منشیات ک خلاف کارروئی جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد ضبط کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ ٹکری کی ایک ٹیم نے ناکہ پوائنٹ ٹکری پر ٹریفک چیکنگ کے دوران دو افراد کو دیکھا جو منتھال کی طرف سے پیدل چل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر ان افراد نے واپس جانے کی کوشش کی تاہم ناکہ پارٹی نے ان کو روکا۔

ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 7.07 گرام ہیروئن بر آمد کی گئی جس کے بعد ان کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔

ملزموں کی شناخت نتن شرما ولد دیس راج شرما ساکن شکتی نگر اودھم پور اور وشال سنگھ ولد جگدیش سنگھ ساکن شجتی نگر اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر209/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع سے منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں