0

بڈگام میں کئی مقامات پر جماعت اسلامی کے ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

سری نگر، 8 اکتوبر (یو این آئی) پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے وسطی ضلع بڈگام میں کئی مقامات پر کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے سویہ بگ اور چاڈورہ علاقوں میں ان افراد کے رہائشی مکانوں پر مارے گئے جو اس کالعدم تنظیم سے وابستہ بتائے جا رہے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائیاں جاری تحقیقات کے سلسلے میں انجام دی گئیں تاکہ ان فراد کی ممکنہ شمولیت کا پتہ لگایا جا سکے جن کی سرگرمیوں سے امن عامہ اور نظم و ضبط میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن بڈگام پولیس کے اس پیش قدمانہ اپروچ کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت وہ دہشت گردی کے نظام سے منسلک نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ضلع میں امن و امان کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بڈگام پولیس امن، سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے اور کسی بھی فرد یا گروہ جو عوامی سلامتی اور خطے کے استحکام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہوں، کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں