0

دادا صاحب پھالکے کی جدوجہد نے فلم انڈسٹری کو عالمی سطح تک پہنچنے کی راہ دکھائی

ممبئی، 15 فروری (یو این آئی)
ہندوستانی سنیما کے بانی مانے جانے والے دادا صاحب پھالکے، جن کا پورا نام دھوندرراج گووند پھالکےتھا،30 اپریل 1870، ناسک، مہاراشٹرمیں پیدا ہوئے۔ پیشہ سےفلم ساز، ہدایت کار، اسکرین رائٹر، پروڈیوسر رہے دادا صاحب نے سال1913 میں ہندوستان کی پہلی مکمل فیچر فلم “راجا ہریش چندر” بنائی، جو خاموش یعنی سائلنٹ فلم تھی۔جس میں انہوں نے ہدایت کاری، اسکرپٹ، کیمرہ ورک، ایڈیٹنگ اور پروڈکشن کے بیشتر کام خود انجام دیے۔انہوں نے ہندو دیومالائی اور تاریخی موضوعات کو فلمی پردے پر متعارف کرایا۔ دادا صاحب پھالکے نے اس دور میں فلم سازی کی بنیاد رکھی جب یہ تصور بھی نیا تھا۔ اسی وجہ سے انہیں احتراماً “بھارتی سنیما کا باپ” کہا جاتا ہے۔حکومتِ ہند نے ان کی خدمات کے اعتراف میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا آغاز کیا، جو بھارتی سنیما کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔
دادا صاحب نے فلمی سفر کا آغاز1910 میں لندن میں فلم “دی لائف آف کرائسٹ” دیکھنے کے بعد کیااوروہ فلم سازی کی طرف مائل ہوئے۔اس وقت ہندوستان میں فلم سازی کا کوئی باقاعدہ ڈھانچہ موجود نہیں تھا۔تمام تر مخالفت اور مالی مشکلات کے باوجود فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اس دور میں فلم سازی کی بنیاد رکھی جب ٹیکنالوجی، سرمایہ اور سماجی قبولیت سب نایاب تھیں
ان کی زیادہ تر فلمیں ہندو دیومالائی، مذہبی اور تاریخی موضوعات پر مبنی تھیں۔ان کی جدوجہد نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح تک پہنچنے کی راہ دکھائی۔انہوں نے اپنی فلموں میں خصوصی اثرات یعنی اسپیشل افیکٹ کی ابتدا کی۔ دادا صاحب فلموں کی ایڈیٹنگ اور پروسیسنگ خود کیا کرتے تھے۔دادا صاحب پھالکے صرف ایک فلم ساز نہیں بلکہ ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے ہندوستان میں سنیما کی بنیاد رکھی۔ آج ہندستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی انہی کی محنت اور وژن کا ثمر ہے۔
سال 1910 میں ممبئی میں فلم دی لائف آف کرائسٹ کی اسکریننگ کے دوران شائقین میں ایک شخص ایسا بھی تھا جسے اپنی زندگی کا مقصد مل گیا تھا۔ دو ماہ میں اس نے شہر میں دکھائی جانے والی تمام فلمیں دیکھ ڈالیں اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی فلمیں بنائے گا۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ہندوستانی سنیما کے خالق دادا صاحب پھالکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں