0

راجوری سڑک حادثے میں ایک طالب کی موت، دوسرا زخمی

جموں، 24 دسمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے منجکوٹ علاقے میں بدھ کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک طلاب علم کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منجکوٹ کے کاکورہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹاٹا موبائل لوڈ کیرئر اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے ایک بعد میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت 15 سالہ محمد عاقب خان ساکن کاکورہ منجکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں