0

رنویر سنگھ کی فلم دھرندھر: دی ریوینج 500 کروڑ کلب میں شامل ہوئی

ممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج نے ہندوستانی مارکیٹ میں 519 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔
آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فلم دھرندھر کا سیکوئل، دھرندھر: دی ریوینج باکس آفس پر زبردست کلیکشن کر رہی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ، آر مادھوان، ارجن رامپال، سنجے دت، راکیش بیدی اور سارہ ارجن نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم نے باکس آفس پر بھی کی تاریخ رقم کردی ہے۔ فلم نے صرف پانچ دنوں میں ہی ملک میں 500 کروڑ سے زیادہ کا نیٹ کلیلشن کرلیا ہے۔
سیکنلک کے سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ‘دھرندھر: دی ریونج’ نے پیڈ پریویو کے دوران 18 مارچ کو 43 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 19 مارچ کو 102.55 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ وہیں فلم نے دوسرے دن 80.72 کروڑ روپے، تیسرے دن 113 کروڑ روپے، چوتھے روز 114.85 کروڑ اور پانچویں دن 65 کروڑ کی کمائی کی۔ اس طرح فلم نے ہندستانی بازار میں 519.12 کروڑ روپے کمالئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں