سری نگر، 3 جنوری (یو این آئی) سری نگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں دوران شب آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ایچ ایم ٹی کےسیکٹر 8 میں دوران شب ایک مکان سے آگ نموردار ہوئی جس کے شعلوں نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر روانہ کر دیا گیا جنہوں نے بر وقت کارروائیاں انجام دے کر
آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں آئے روز پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعات سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی یے۔
حکام نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
0
