0

شیئر بازاروں میں ابتدائی کاروبار کے دوران بڑی گراوٹ

ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) بیرون ملک سے موصول ہوئے منفی اشاروں کے باعث مقامی شیئر بازاروں میں پیر کو ابتدائی کاروبار کے دوران بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا سینسیکس 800.38 پوائنٹس گر کر 73,732.58 پوائنٹس پر کھلا اور کھلتے ہی 1,555.62 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 72,977.34 پوائنٹس تک لڑھک گیا۔ تادم تحریر یہ 1,293.73 پوائنٹس (1.74 فیصد) نیچے 73,239.23 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 407.55 پوائنٹس یعنی 1.76 فیصد پھسل کر 22,706.95 پوائنٹس پر رہا۔
مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے عالمی سطح پر شیئر بازاروں میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی سے بھی سرمایہ کاری کے رجحانات متاثر ہو رہے ہیں۔ انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ فی الحال 34.50 پیسے گر کر 93.88 روپے فی ڈالر پر ہے۔
بازار میں چوطرفہ گراوٹ ہے۔ دھاتوں اور سرکاری بینکوں کے گروپس کے انڈیکس تین فیصد سے زیادہ نیچے چل رہے ہیں۔ آٹو، فنانس، رئیلٹی، پائیدار صارفی مصنوعات اور کیمیکل سیکٹرز کے انڈیکس دو فیصد سے زیادہ ٹوٹ گئے۔ ایف ایم سی جی، آئی ٹی، میڈیا، فارما، نجی بینک، صحت اور تیل و گیس کے سیکٹرز میں بھی بڑی گراوٹ رہی۔
سینسیکس کی گراوٹ میں ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بھارتی ایئر ٹیل، ایل اینڈ ٹی، ایکسس بینک اور ٹاٹا اسٹیل کا تعاون سب سے زیادہ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں