0

فضائیہ نے اپنی طاقت ثابت کی، پاکستان کے دعوے محض افسانوی کہانیاں: فضائیہ کے سربراہ

نئی دہلی، 03 اکتوبر (یو این آئی) فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور میں فضائیہ نے اپنی اچوک، ناقابلِ تسخیر اور درست نشانہ لگانے کی صلاحیت کو ثابت کیا، جبکہ ہندوستانی لڑاکا طیارے گرانے کے پاکستان کے دعوے محض افسانوی کہانیوں جیسے ہیں۔
ایئر چیف مارشل سنگھ نے جمعہ کے روز یہاں فضائیہ کے دن سے پہلے سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران فضائیہ نے اپنی بے مثال صلاحیت اور برتری دکھاتے ہوئے دشمن کے سامنے اپنی طاقت منوائی۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب فضائیہ نے اپنی مارک صلاحیت کے ذریعے دشمن کے سامنے اپنا لوہا منوایا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن سندور میں فضائیہ نے پاکستان کی کئی فضائی پٹیاں، ہینگر اور ریڈار تباہ کرنے کے ساتھ اس کے چار سے پانچ لڑاکا طیارے بھی گرائے، جن میں ایف-16 اور جے-17 جیسے جدید ترین طیارے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے فضائیہ کی برتری اور اہمیت واضح ہوتی ہے کہ وہ کتنی دور تک اور کتنی جلدی درست حملہ کر سکتی ہے۔
پاکستان کے ہندوستان کے کئی لڑاکا طیارے گرانے کے دعوؤں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان جو دعوے کر رہا ہے وہ اس کی افسانوی کہانیاں ہیں، جبکہ ہمارے پاس اس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں