سری نگر، 17 دسمبر (یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے بہادر فوجی جوان حوالدار محمد زبیر کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے سخت موسمی حالات اور دشوار گذار علاقے میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران قوم کی خدمت میں اپنی جان قربان کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی عظیم قربانی اور بے مثال فرض شناسی ہمیشہ فوج کی اجتماعی یادداشت میں نقش رہے گی۔
واضح رہے کہ حوالدار محمد زبیر احمد سرحدی ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں پوتہ خان گلی میں پیر کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ وہ فوج کی 13 جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری سے وابستہ تھے۔
فوج کی شمالی کمان نے اس فوجی جوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما اور تمام رینکس نے بہادر فوجی جوان حوالدار محمد زبیر کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے سخت موسمی حالات اور دشوار گذار علاقے میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران قوم کی خدمت میں اپنی جان قربان کی’۔
فوجی سربراہ نے کہا کہ ان کی عظیم قربانی اور بے مثال فرض شناسی ہمیشہ فوج کیاجتماعی یادداشت میں نقش رہے گی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ شمالی کمان مصیبت کی اس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ کھڑی ہے۔
0
