سری نگر، 13 جنوری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوہڑی تہوار کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘لوہڑی تہوار کے پر مسرت موقع پر میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘میری خواہش ہے کہ خوشی اور مسرت کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں، خوشحالی، فلاح اور جوش لائے’۔
عمر عبداللہ نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ‘میں لوہڑی کے پر مسرت موقع پر سب کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار ہر گھر میں خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
واضح رہے کہ ملک میں ہر سال لوہڑی کا تہوار جنوری کے وسط میں منایاجاتا ہے۔ یہ تہوار نئے موسم کی آمد کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
0
