جموں و کشمیر کی خوشحالی، امن اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں
سری نگر/19 مارچ (عقاب نیوز) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چیترا نوراتری کے مقدس اور پرمسرت موقع پر شری ماتا ویشنو دیوی کے معزز اور روحانی دربار میں حاضری دی اور گہری عقیدت کا اظہار کیا۔ اس پروقار موقع پر ایل جی منوج سنہا نے استھان پر ماتھا ٹیکا اور مذہبی رسومات پوری عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیں۔
اس بابرکت موقع پر انہوں نے پوری انسانیت اور خطے کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے امن، خوشحالی، خوشی اور ہر خاص و عام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے دعا کرتے ہوئے اس بات کی تمنا کی کہ جموں و کشمیر سمیت پورے خطے میں ہم آہنگی، سکون اور ترقی کی فضا ہمیشہ قائم رہے۔
