0

پی آئی بی سرینگر کی جانب سے صحافیوں کے لیے میڈیا ٹور کا اہتمام

سرینگر، 29 فروری/پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)، سرینگر ریجن نے اپنی جاری میڈیا آو ¿ٹ ریچ سرگرمیوں کے تحت سرینگر کے صحافیوں کے لیے ایک پریس ٹور کا انعقاد کیا ہے۔ یہ ٹور آج سے شروع ہو گیا ہے اور 7 فروری 2026 تک جاری رہے گا۔
سرینگر کے صحافیوں پر مشتمل 14 رکنی پریس وفد، جس میں پی آئی بی کے منتظمین بھی شامل ہیں، اس ٹور میں شرکت کر رہا ہے۔ پی آئی بی سرینگر کے ڈائریکٹر جناب قاضی سلمان نے روانگی سے قبل سرینگر میں وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے میڈیا دورے کے مقاصد بیان کیے اور صحافیوں کو مختلف ملاقاتوں کے دوران تعمیری انداز میں شرکت کی تلقین کی۔ پی آئی بی سرینگر کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر جناب ماجد پنڈت کنڈکٹنگ آفیسر کے طور پر اس وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
کیرالہ کے لیے پانچ روزہ میڈیا ٹور (2 تا 6 فروری 2026) کا مقصد علاقائی صحافیوں کو مرکزی حکومت کی اہم اور انقلابی پہل قدمیوں کا براہِ راست مشاہدہ کرانے کے ساتھ ساتھ قومی سطح کے پروگراموں اور اسکیموں کے بارے میں گہری آگاہی فراہم کرنا ہے۔
بریفنگ کے دوران جناب سلمان نے شرکاءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ”میں تمام شرکاءکو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کیرالہ کے آئندہ دورے کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ دورہ ایک خوشگوار اور معلوماتی تجربہ ثابت ہوگا، جو اہم سرکاری اداروں کے کام کاج کے بارے میں بھرپور جانکاری فراہم کرے گا اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنائے گا۔“
وفد کوچی اور ترواننت پورم میں مرکزی حکومت کے مختلف اداروں اور منصوبوں کا دورہ کرے گا اور ان کے کام کاج اور طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں