0

کشمیر اور لداخ میں شدید سردی، جموں خطے میں نسبتاً موسم معتدل

سری نگر، 19 دسمبر ( عقاب نیوز:)ریاست جموں و کشمیر اور لداخ کے مختلف علاقوں میں آج کم سے کم درجۂ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث وادیٔ کشمیر میں شدید سردی کے اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔

وادیٔ کشمیر:
سری نگر میں منفی 2.1 ڈگری سیلسیس، قاضی گنڈ میں منفی 1.8، پہلگام اور اونتی پورہ میں منفی 2.6، کپواڑہ اور اننت ناگ میں منفی 2.8، کوکرناگ میں 0.5، گلمرگ میں 1.0، پامپور اور شوپیان میں منفی 3.5، سری نگر ہوائی اڈے پر منفی 3.4، بڈگام میں منفی 2.4، بارہمولہ میں منفی 3.6، بانڈی پورہ میں منفی 2.8، پلوامہ میں منفی 4.0، کلگام میں 0.9، گاندربل میں منفی 0.5 اور سونہ مرگ میں 0.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ زوجیلا پاس میں درجۂ حرارت دستیاب نہیں رہا جبکہ زیتھن رفیع آباد کا مرکز غیر فعال رہا۔

شدید سردی کے باعث وادی کے کئی علاقوں میں پانی کی پائپ لائنیں منجمد ہو گئیں، صبح کے اوقات میں سڑکوں پر پھسلن دیکھی گئی جبکہ گھاس اور گاڑیوں پر کہر اور اوس جم گئی۔ کم درجۂ حرارت کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے اور لوگ گھروں میں محصور رہنے پر مجبور نظر آئے۔ سیاحتی مقامات پر بھی سخت ٹھنڈ کے باعث سیاحوں کی آمد و رفت میں کمی دیکھی گئی۔

جموں خطہ
جموں میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا جبکہ جموں ہوائی اڈے پر 11.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بانہال میں 3.5، بٹوٹے اور ڈوڈہ میں 6.7، کٹرہ میں 9.2، بھدرواہ میں 2.3، کٹھوعہ میں 8.8، اُدھم پور میں 4.2، رام بن میں 5.8، سامبا میں 5.4، راجوری میں 2.4، کشتواڑ میں 6.1 اور ریاسی میں 7.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ
لداخ خطے میں بھی شدید سردی کا راج رہا، جہاں لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.6 ڈگری سیلسیس، کرگل میں منفی 4.0 جبکہ نوبرا ویلی میں منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں سردی کی یہ لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر عوام کو احتیاط برتنے اور ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں