0

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا قہر جاری، شوپیاں سرد ترین علاقہ

جموں، 17 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا قہر برابر جاری ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ضلع پلوامہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع اننت ناگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور باندی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.1 ڈگری سینٹی گرید جبکہ دراس، جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سردترین علاقہ ہے، میں شبانہ درجہ حرارت منفی9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 21 جنوری تک موسم کی کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں