0

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 4 دسمبر کی شام سے 5 دسمبر کی صبح تک ہلکی برف باری کا امکان

سری نگر، 2 دسمبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں 4 دسمبر کی شام سے 5 دسمبر کی صبح تک ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 2 اور 3 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 4 دسمبر کی شام سے 5 دسمبر کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 دسمبر کو موسم ایک بار پھر مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 8 دسمبر کو مطلع جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 9 سے 13 دسمبر تک موسم جزوی یا عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 14 اور 15 دسمبر کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران کشمیر میں کئی مقامات جبکہ جموں صوبے میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی دھند جری رہ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں