جموں، 4 جنوری (یو این آئی) منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت دو منیشات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن اور گانجا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے چک درب خان علاقے میں ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 7.15 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
ملزم کی شناخت حنیف علی ولد غلام نبی ساکن وارڈ نمبر 4 چک درب خان ضلع کٹھوعہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ بر آمد شدہ مواد کو ضبط اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کٹھوعہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 4/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس کی ایک ٹیم نے ایک ناکے کے دوران ایک خاتون کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 620 گرام گانجا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بر آمد شدہ مواد کو ضبط اور ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمہ کی شناخت شانتی بشی کرما زوجہ رامیشور ویشی کرما ساکن گوڈم سارن گڑھ، رائے گڑھ چھتیس گڑھ حال کالی بری کٹھوعہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کٹھوعہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 3/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کی مدد کریں۔
0
