0

گلزارالدین اختر، نورالدین سمیت 4 کشمیری افسران کو جوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس کے عہدے کی ترقی

سری نگر، یکم جنوری (یو این آئی) حکام نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے چار سینئر انڈین ریونیو سروس افسروں (آئی آر ایس) کو جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
ترقی پانے والے افسروں میں گلزارالدین اختر (سول کوڈ 15507)، نورالدین (سول کوڈ 15508)، شکیل احمد گنائی (سول کوڈ 16035) اور سید جنید عادل (سول کوڈ16169) شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کے محکمہ محصولات، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا: ‘صدر جمہوریہ کو یہ اعلان کرنے میں مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ مذکورہ افسروں کو جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس (جے سی آئی ٹی) کے گریڈ میں مقرر کیا جاتا ہے’۔
واضح رہے کہ سال 2025 کے آخری دن پورے ملک میں کم از کم 266 انڈین ریونیو سروس کے افسروں کو ترقی دی گئی۔ ترقی کے بعد افسران اپنی موجودہ ذمہ داریوں پر فائز رہیں گے اور با قاعدہ تبادلہ اور تعیناتی کے احکامات جاری ہونے تک وہی عہدہ سنبھالیں رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں