سری نگر، 26 جنوری (یو این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردھی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں وکشمیر پولیس کے ان افسروں اور اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے جنہیں گلنٹری میڈلز سے نوزا گیا۔
واضح رہے کہ یوم جمہوریہ 2026 کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے 52 بہادر افسروں اور اہلکاروں کو گیلنٹری میڈل، صدر جمہوریہ میڈل اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔
آئی جی پی کشمیر نے ان اعزاز یافتہ افسروں اور اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا: ‘ان افسروں اور اہلکاروں کی غیر معمولی خدمات، جرات اور پیشہ ورانہ عزم پولیس فورس کی اعلیٰ روایات کی بھر پور عکاسی کرتے ہیں اور پوری قوم کے لئے باعث فخر ہین’۔
انہوں نے اس موقع پر اعزاز یافتگان کی لگن، قربانیوں اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
0
